سی پیک منصوبے کو گیم چینجر منصوبہ بنا کر دم لیں گے، نواز شریف

11:15 PM, 17 Jan, 2017

ڈیوس: وزیراعظم نواز شریف کا کہناہے کہ معاشی اعشارئیے دن بدن بہتر اور بیرونی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔سی پیک منصوبے کو گیم چینجر منصوبہ بنا کر دم لیں گے۔ترقی اڑ کرنہیں ، سٹرکیں بننے سے آتی ہے۔

ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ تمام صوبوں میں ترقی کے ثمرات یکساں پہنچ رہے ہیں۔سی پیک کو گیم چینجر منصوبہ کہا اب بناکردکھا رہے ہیں ۔انہوں نے ماضی کی حکومتوں کو سڑکوں کاجال نہ بچھانے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔پھر بتایاکہ حکومت نے سڑکیں بنا کرفاصلے مٹا دئیے ہیں ۔اب ناشتہ گوادر دوپہر کا کھانا کوئٹہ میں کھایا جاسکتا ہے۔وزیر اعظم نے حکومتی کارکردگی کے خوب گن گائے۔کہتے ہیں جی ڈی پی کی شرح نمو بہت بہتر اور مہنگائی انتہائی کم ہے ۔عالمی مالیاتی ادارے معاشی ترقی کے معترف ہیں۔

مزیدخبریں