بالوں کو ہفتے میں کتنے دن دھونا چاہیے؟ نئی تحقیق سامنے آ گئی

08:43 PM, 17 Jan, 2017

لندن:برطانیہ کے معروف ہیر سیلون اور سٹائلسٹ سکاٹ میلر کاکہناہے کہبالوں کو ہفتے کے ساتوں دن نہیں دھونا چاہیے ۔اگر آپ کے بال صاف ہیں اور آپ پھر بھی اسے شیمپو کرتے ہیں تو   ہمارے سرمیں موجودsebaceousگلینڈز تیز ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے بال آئلی ہوجاتے ہیں اور اگر بالوں کوکاٹیں گے تو بال مزید آئلی ہوجاتے ہیں۔

اس کا کہناہے کہ اپنے بال صرف اسی صورت میں دھوئیں جب انہیں ضرورت ہو جیسے بالوں میں پسینہ یا گرد لگی ہوتو انہیں دھویا جاسکتا ہے۔اس کاکہنا ہے کہ اگر آپ کے بال لمبے ہوں تو آپ کو انہیں کم دھونا چاہیے۔ لمبے بالوں میںsebaceousآئل جلد سے نکل کر بالوں کے کونوں تک جانے میں کافی دیر لیتا ہے لہذالمبے بالوں والے افراد کو چاہیے کہ زیادہ بال نہ دھوئیں۔ سکاٹ کاکہنا تھا کہ لمبے بالوں والے  افراد کو چاہیے کہ ہفتے میں دو باربال دھوئیں اور کوشش کریں کہ بالوں کو اچھی طرح دھویا جائے۔اسی طرح اگر آپ کے بال گھنگریالے ہوں تو انہیں ہفتہ میں ایک بار دھونے سے کام چل جائے گا۔

مزیدخبریں