ٹرین کی پٹری پر سیلفی لیتے ہوئے دو نوجوان ہلاک

07:10 PM, 17 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی: سیلفی کا جنون دو اور جانیں نگل گیا، بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں دو نوجوان ریلوے پٹری پر سیلفی لیتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہوگئے.

نئی دہلی میں 6 نوجوانوں پر مشتمل ایک گروہ ٹرین کی پٹریوں کے نزدیک سامنے سے آنے والی ٹرین کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے گیا لیکن سیلفی لیتے ہوئے دو لڑکے بروقت پٹری سے ہٹنے میں ناکام رہے اور ٹرین کے نیچے کچلے گئے۔

پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ لڑکوں نے سامنے سے آنے والی ٹرین کو دیکھتے ہوئے خود کو دوسری جانب کر لیا لیکن وہ دوسری طرف سے آنے والی ٹرین کو نہ دیکھ سکے اور اس کے نیچے آ گئے۔

مزیدخبریں