آسٹریلوی فیملی جاپان کے برفانی پہاڑوں میں کھو گئی ، لیکن جلد ہی جاپانیوں نے ۔۔۔۔

05:25 PM, 17 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

ٹوکیو: آسٹریلوی فیملی جاپان کے برفانی پہاڑوں میں کھو گئی لیکن جلد ہی جاپانیوں نے انہیں ڈھونڈ نکالا.

50سالہ خاتون اپنے تین بیٹوں کے ساتھ مہم جوئی کے لیے جاپان پہنچی مگر راستہ بھول گئی، جاپان کے علاقے نوزاوا' کے پہاڑوں میں کھو جانے والی یہ فیملی  16 سو میٹر بلند پہاڑ سے ملی . جاپانی پولیس آفیسر کا کہنا تھا اِنہوں نے ساری رات پہاڑ پر بغیر کچھ کھائے پیئے گزاری ، یہ سردی کی وجہ سے کپکاتے ملے . آسٹریلوی خاندان کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال داخل کروا دیا گیا ہے.

مزیدخبریں