اسلام آباد:قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکا میں قید ہوئے ایک دہائی سے زیادہ وقت ہو چکا ہے ،اب ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکن وکیل کیتھی مینلے نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔یہ ویڈیو عافیہ مومنٹ پیج پر لگائی گئی ہے۔
عافیہ صدیقی کی وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی حکومت اس سلسلے میں کوئی کوشش نہیں کر رہی۔ کیتھی مینلے کا کہنا تھا کہ صدر اوبامہ اپنے صدارتی مدت کے اختتام پر اپنے ذاتی اختیار کا استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کر سکتے ہیں۔پاکستانی حکومت کو چاہئے وہ صدر باراک اوبامہ کو باقاعدہ درخواست ارسال کر دے۔
امریکن انتظامیہ کو صرف پاکستانی حکومت کی باقاعدہ درخواست کا انتظار ہے۔ مگر حکومت پاکستان صرف وقت ضائع کر رہی ہے۔پچھلے 14سال میں حکومت پاکستان نے ایک دفعہ بھی ڈاکڑ عافیہ کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا، اور مجھے اس بات کادکھ بھی ہے کہ حکومت پاکستان ایسے موقع کیوں ضائع کر رہی ہے۔
حکومت پاکستان نے کبھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیےسنجیدہ کوشش نہیں کی ،وکیل عافیہ صدیقی
03:52 PM, 17 Jan, 2017