پارلیمنٹ لاجز میں شراب کی بوتلیں کون لاتا ہے ،کون پیتا ہے ؟؟ سینیٹر حمداللہ کی تشویش

03:24 PM, 17 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز میں شراب کی بوتلوں  کا تذکرہ ایوان بالا میں بھی ہونے لگا ۔  سینیٹر حمداللہ نے کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز کے کمروں کے سامنے شراب کی درجنوں بوتلیں پڑی ہوتی ہیں کیا یہ شراب صفائی کرنے والے بھنگی یا چھوٹے ملازم پیتے ہیں؟ انہوں نے سوال اٹھادیا کہ یہ بوتلیں لاتا کون ہے اور پیتاکون ہے ؟  انہوں نے تمام پارلیمنٹیرینز کے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کی تجویز بھی رکھ دی جبکہ چیئر مین سینٹ کا کہنا تھا کہ باقی سب اپنے عیبوں کو چھپاتے ہیں ،آپ سامنے کیوں لانا چاہتے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ  ان کے بچے پوچھتے ہیں پارلیمنٹ لاجز میں شراب کون پیتا ہے؟انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ شراب بھنگی یا چھوٹے ملازم پیتے ہیں؟
دس پندرہ ہزار روپے کی بوتل پارلیمنٹیرینز کے علاوہ کون پی سکتا ہے؟سینیٹر حمد اللہ نے یہ تجویز بھی رکھی کہ تمام ارکان کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا جائے تاکہ اصل حقیقت سامنے آسکے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی پارلیمنٹ لاجز میں شراب کی بوتلیں نہیں دیکھیں،جبکہ مشاہداللہ نے فقرہ کسا کہ ہوسکتا ہے کہ ان بوتلوں میں فریش جوس آتا ہو۔ معاملہ پر بحث طویل ہوئی تو چیئرمین رضا ربانی کو مداخلت کرنا پڑی ،سینیٹر حمداللہ کو مخاطب کرکے ان کا کہنا کہ ہرکوئی اپنے عیبوں پر پردہ ڈالتا ہے لیکن آپ سب کےسامنے لانا چاہتے ہیں ۔

مزیدخبریں