باکسرعامر خان کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آگئی ,عامر خان کے ذرائع کا تردید یا تصدیق کرنے سے انکار

12:45 PM, 17 Jan, 2017

لندن: پاکستانی نژاد برطانونی باکسر عامر خان کی انتہائی متنازعہ ویڈیو ”لیک “ ہوئی ہے ۔عامر خان کی ویڈیو امریکہ کی پورن ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوئی ہے ۔ویڈیو میں عامر خان کو مبعینہ طور پر ایریزونا سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ ”سکائپ “ پر باتیں کرتے دیکھا جا سکتاہے ۔

ڈیلی میل کے مطابق مذکورہ خاتون کی عامر خان سے پہلی ملاقات 2010میں ہوئی تھی۔جبکہ ویڈیو کی تاریخ کے بارے میں یہ کہا جا رہاہے کہ یہ شادی کے صرف چند روز بعد ہی بنائی گئی تھی ۔تاہم عامر خان کے ذرائع نے اس ویڈیو کی سچائی کے بارے میں کسی بھی قسم کا کوئی بیان نہیں دیا۔نامعلوم ذرائع کا کہناہے کہ اس ویڈیو کے علاوہ بھی تین مزید ویڈیوز ہیں جو کہ اس ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوئی ہیں ۔

انگریزی اخبار کا کہناہے کہ ان ویڈیوز کے بارے میں عرصہ دراز سے بتایاجا رہاتھا لیکن اب جو کوئی بھی انہیں دیکھنا چاہتاہے دیکھ سکتاہے ۔ واضع رہے کہ ویڈیو کے ”لیک “ ہونے کا وقت انتہائی اہم ہے ۔ کیونکہ حالیہ عرصہ میں عامر خان، اس کی بیوی فریال اور سسرال کے درمیان کا فی تناؤ کی صورتحال ہے ۔

عامر خان کو اس سے پہلے ا یک شخص نے اسی طرح کی ویڈیو کا بتا کر بلیک میل کرنے کی کوشش کی تھی ۔مبعینہ شخص عامر خان کی ویڈیو سکیورٹی اداروں کو فراہم نہ کرسکا تھا۔ مگر اس کا کہناتھا کہ اس نے عامر اور ایک نامعلوم خاتون کی مبیعنہ فوٹیج بنائی تھی ۔جو کہ اب ضائع ہو چکی ہے ۔

مزیدخبریں