مقبوضہ کشمیرمیں ہزاروں لوگوں کی شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت

10:33 AM, 17 Jan, 2017

سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں شدید سرد موسم اور برفباری کے باوجود ضلع اسلام آباد میں ہزاروں لوگوں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے تین نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے ضلع کے درجنوں دیہات کے لوگ پہلگام کے علاقے آوورہ پہنچے۔
جنازے کے شرکاءنے شہید نوجوانوں کی میتوں کو اٹھا رکھاتھا اور انہوں نے بڑے جلوس کی شکل میں شہید نوجوانوں کے آبائی دیہات کی طرف مارچ کیا ۔ اس موقع پر آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے ۔بیج بہاڑہ کے رہائشی عادل احمد ، شکتی پورہ کے رہائشی عابد احمد شیخ اور بیوورہ کے مسعود احمد شاہ کو بھارتی فوجیوں نے گزشتہ رات پہلگام کے گاﺅں وورہ میں ایک کارروائی کے دوران شہید کردیا تھا ۔
عابد احمد اور مسعود احمد کی نماز جنازہ ہاتھی گام میں جبکہ عادل احمد کی نماز جنازہ بیج بہاڑہ میں ادا کی گئی جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

ا سے قبل ضلع میں آوورہ کے علاقے میں ایک رہائشی مکان جسے بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران تباہ کر دیا تھا کے ملبے سے نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

مزیدخبریں