بھارت سندھ کے بغیر نامکمل ہے،ایل کے ایڈوانی کا احمقانہ بیان

09:55 AM, 17 Jan, 2017

کراچی: بھارت کے لیڈر آج تک بھی پاکستان کے وجود کا اعتراف نہیںکرتے ۔اب بھارت کے سابق ڈپٹی وزیراعظم ایل کے ایڈوانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے بغیر بھارت نامکمل ہے۔ وہ پتاشری براہما کی گدی نشینی کی48ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔
اس موقع پر اپنی جائے پیدائش کراچی کو یاد کرتے انھوں نے کہا کہ بعض اوقات یہ سوچ کرمیں غمزدہ ہوجاتاہوں کہ کراچی اور سندھ بھارت کا حصہ نہیں ہیں۔ اپنے بچپن کے دنوں می آرایس ایس میں بہت فعال ہوا کرتا تھا اور یہ سوچ کربہت مایوسی ہوتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ سندھ کے بغیر بھارت نامکمل ہے۔

مزیدخبریں