کوئمبتور: تامل ناڑو کے شہر کوئمبتور میں ایک بھارتی کمپنی نے اپنے 140 وفادار ملازمین کو 14.5 کروڑ بھارتی روپے کے بونس سے نوازا، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 46 کروڑ 7 لاکھ روپے بنتے ہیں۔یہ بونس کمپنی کی "ٹوگیدر وی گرو" (Together We Grow) انیشی ایٹیو کا حصہ ہے، جس کا مقصد طویل مدتی ملازمین کی وفاداری کی قدر کرنا ہے۔ کمپنی اپنے ملازمین کی کارکردگی سے زیادہ ان کی وفاداری کو اہمیت دیتی ہے اور اسی بنیاد پر انہیں بونس فراہم کیا جاتا ہے۔
کمپنی کے بانی اور سی ای او سراوان کمار نے اس اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بونس ان ملازمین کے لیے مخصوص ہے جو 2022 سے پہلے یا اس دوران کمپنی میں شامل ہوئے اور اگلے تین سال تک کمپنی کے ساتھ وابستہ رہنے کا عزم رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بونس ملازمین کی محنت اور وفاداری کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے، اور اس کا مقصد کمپنی کو دیگر مسابقتی اداروں سے ممتاز کرنا ہے۔
بھارتی کمپنی نے اپنے وفادار ملازمین کو کروڑوں روپے کے بونس سے نوازا
04:00 PM, 17 Feb, 2025