چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کیس مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل نو کردی

 چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کیس مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل نو کردی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان، یحییٰ خان آفریدی نے عدالتی امور کو مزید مؤثر اور تیز تر بنانے کے لیے نئی کیس مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس کمیٹی کا مقصد مقدمات کے جلد فیصلوں کو یقینی بنانا اور عدالتی کاموں کی کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔

کمیٹی کے سربراہ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی ہوں گے، جب کہ دیگر ممبران میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس شفیع صدیقی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل رجسٹرار اور ڈائریکٹر آئی ٹی بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔نئی کمیٹی عدالتی نظام میں تیز رفتار فیصلوں اور مؤثر حکمت عملی پر توجہ دے گی تاکہ عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد کو کم کیا جا سکے اور عوام کو جلد انصاف مل سکے۔

مصنف کے بارے میں