بیروت: حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو معاہدے کے مطابق 18 فروری تک لبنان سے نکل جانا چاہیے۔
عرب میڈیا کے مطابق اتوار کے روز اپنے خطاب میں نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل کے پاس لبنان میں رہنے کا اب کوئی جواز نہیں ہے، کیونکہ دونوں کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پا چکا ہے جس کے تحت اسرائیلی فوج کو 18 فروری تک لبنان کی حدود سے نکلنا ہوگا۔
حزب اللہ کے سربراہ نے اسرائیل کا نام لیے بغیر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہر کوئی جانتا ہے کہ قبضہ کرنے والوں سے کیسے نمٹا جاتا ہے"۔ یاد رہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج کو ہر صورت لبنان سے نکلنا ہے، مگر اسرائیل لبنان کی سرحد کے اندر پانچ مقامات پر اپنی فوج رکھنے پر مصر ہے۔