اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے

نیویارک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ  اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم، سفیر عاصم افتخار اور قونصل جنرل عامر اتوزئی نے نیویارک پہنچنے پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔

ترجمان کے مطابق، اسحاق ڈار 18 فروری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے، جو چین کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای اجلاس کی صدارت کریں گے۔

پاکستان نے عالمی گورننس میں بہتری اور کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کے لیے چین کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔ اسحاق ڈار اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار اور کثیرالجہتی تعاون کی اہمیت پر زور دیں گے اور پاکستان کے اہداف کو اجاگر کریں گے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے وزراء خارجہ اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے، اور پاکستان عالمی امن، سلامتی اور ترقی کے لیے اپنی کوششوں کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کرے گا۔

مصنف کے بارے میں