چیمپئنز ٹرافی 2025 : آسٹریلوی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

 چیمپئنز ٹرافی 2025 : آسٹریلوی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا 14 رکنی دستہ پاکستان پہنچ چکا ہے۔ اس دستے میں آسٹریلیا کے کوچز، کپتان اسٹیو اسمتھ اور سپورٹ اسٹاف شامل ہیں، جو کولمبو سے براستہ دبئی لاہور پہنچے ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا 17 رکنی دستہ جس میں 15 کھلاڑی شامل ہیں، سوموار کی صبح آٹھ بجے لاہور پہنچا ۔ آسٹریلیا کا چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف 22 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، جس کے لیے شائقین کرکٹ میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں