امریکاکے مختلف شہرو ں میں شدید سردی ، 9 افراد ہلاک

امریکاکے مختلف شہرو ں میں شدید سردی ، 9 افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکا کے مختلف علاقوں میں شدید سردی اور قدرتی آفات کی وجہ سے کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق ریاست کینٹکی میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

گورنر کینٹکی نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں گاڑیوں کے پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئیں، اور اتوار کے روز سیلاب میں پھنسے سیکڑوں افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ مزید یہ کہ طوفان کی وجہ سے ریاست میں 39 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب امریکا کے شمالی اور میدانی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں برفانی طوفان کا امکان ظاہر کیا ہے اور الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 نیویارک میں تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ منی سوٹا میں درجہ حرارت منفی 40 سے منفی 45 ڈگری تک گرنے کا خدشہ ہے۔ ان قدرتی آفات نے لوگوں کی زندگیوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے اور حکام نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مصنف کے بارے میں