کراچی: چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں ہونے والے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ نے 305 رنز کا ہدف 48ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ ڈیون کانوے نے 66، مارک چیپمین نے 47، گلین فلپس نے 46 اور ڈیرل مچل نے 36 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے راشد خان اور نور احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے بطور مینٹور افغانستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا ہے اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ سے قبل افغان کرکٹرز کو مفید مشورے دیے۔