کمشنر راولپنڈی کے الزامات، الیکشن کمیشن نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی

کمشنر راولپنڈی کے الزامات، الیکشن کمیشن نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی

راولپنڈی : کمشنر راولپنڈی  کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن  کمیشن کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں الزامات کی چھان بین کے لیے  اعلی سطح کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔ 

الیکشن کمیشن سے جاری  اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ کمشنر راولپنڈی  کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن  کمیشن کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیشن کے معزز اراکین شریک ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر الیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھروانہ نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔ کمشنر راولپنڈی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر غور و غوض کیا گیا اور ان الزامات کی چھان بین کے لیے  اعلی سطح کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔

کمیٹی کی صدارت سینئر ممبر الیکشن کمیشن کریں گے جبکہ کمیٹی میں سیکرٹری، سپیشل سیکرٹری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل  قانون شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی راولپنڈی کے DROs اور متعلقہ ROs کےاس سلسلہ میں بیانات قلمبند کرے گی اور تین دن میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔

کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد کمشنر راولپنڈی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور دیگر قانونی کارروائی کے بارے میں بھی  فیصلہ کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں