حیرت کی بات ہے کمشنر راولپنڈی کا 8 دن ضمیر سوتا رہا جیسے ہی امریکا کا ویزا لگا ضمیر جاگ گیا: مریم اورنگزیب

08:24 PM, 17 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حیرت کی بات ہے 8 دن سے کمشنر راولپنڈی کا ضمیر نہیں جاگا لیکن جیسے ہی امریکا ویزا لگا ان کا ضمیر جاگ گیا۔

مریم اورنگزیب نے جیو نیوز کے پروگرام "نیا پاکستان" میں گفتگو کرتے کہا کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔ ان کے پاس دھاندلی کے ثبوت ہیں تو پیش کریں۔ کوئی کال یا ٹیکسٹ میسج کا ریکارڈ ہے تو پیش کریں ۔

انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے ایک ہفتے میں کس کس سے ملاقاتیں کیں تحقیقات ہونی چاہیے۔ یہ تحقیقات ہوگی تو پتا چل جائے گا کہ ان کے پیچھے کون ہے۔ 

مزیدخبریں