راولپنڈی : پی ٹی آئی اور لیاقت چٹھہ کاگٹھ جوڑ سامنے آگیا ہے۔ پی ٹی آئی کے دور میں لیاقت چٹھہ اہم عہدوں پر تعینات اور لوٹ مار میں ملوث رہے ۔ پی ٹی آئی کے دورحکومت میں لیاقت چٹھہ ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ تعینات رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت چھٹہ کے دور میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں بڑا فراڈ سامنے آیا۔ان الزامات کے بعد پی ٹی آئی دور میں ہی لیاقت چٹھہ کو سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب تعینات کیا گیا۔
لیاقت چھٹہ بطور سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے لیے لوٹ مار میں ملوث رہے۔اس کے بعد عثمان بزدار نے لیاقت چٹھہ کو کمشنر ڈی جی خان تعینات کیا۔اپنی ریٹائرمنٹ سے دو ہفتے پہلے لیاقت چٹھہ نے الیکشن میں دھاندلی کا ڈرامہ رچایا۔