نگران حکومت کے دعوے غلط ،مصنوعی بارش کا بل پنجاب حکومت کو تھما دیا گیا

03:25 AM, 17 Feb, 2024

لاہور: سموگ کے خاتمہ کیلئے برسائی گئی مصنوعی بارش کا بل مجموعی طور پر چار لاکھ 26 ہزار 458 روپے   پنجاب حکومت کو تھما دیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق دبئی سے آئے کنگ ایئر سی 90 جی ٹی آئی ایئر کرافٹ میں دو بار فیولنگ کروائی گئی۔مصنوعی بارش کیلئے جیٹ میں پہلی فیولنگ 716 لٹر کروائی گئی جس پر دو لاکھ تین ہزار 72 روپے خرچ ہوئے۔

دوسری بار جیٹ میں 2 لاکھ 23 ہزار 386 کا 772 لٹر فیول ڈلوایا گیا، پی ایس او نے فیولنگ کی مد میں پنجاب حکومت کو چار لاکھ 26 ہزار 458 روپے کا بل تھمایا۔پنجاب حکومت نے وی آئی پی فلائٹ کیلئے 25 لاکھ روپے ایڈوانس سے بل کی کٹوتی کروا دی ہے۔

خیال رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے  پریس کانفرنس  کے دوران کہا تھا کہ مصنوعی بارش کے لیے ہمارا ایک پیسہ خرچ نہیں ہوا،  متحدہ عرب امارات کے شکر گزار ہیں،  سارا  کچھ مینج متحدہ عرب امارات کی حکومت نےکیا، متحدہ عرب امارات سے دو سپیشل جہازآئےتھے، پہلی فلائٹ میں  48فلیئرز مریدکے اور  شاہدرہ   کے قریب کیےگئے۔

مزیدخبریں