سندھ  سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ

سندھ  سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ

کراچی: سندھ  سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ منتخب ارکان کو سنی اتحاد کونسل میں شامل نہیں ہونے دیا جا رہا، آزاد امیدواروں کا کسی بھی جماعت میں شامل ہونے کا آج آخری دن ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ پی ایس 88 کے نو منتخب ایم پی اے پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔


واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

مصنف کے بارے میں