کراچی: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انتخابات 2024 کے نتائج پر گوگل بھی پریشان ہے جس میں فارم 47 فارم 45 سے جیت گیا ہے۔
کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ انوکھا الیکشن تھا جس میں الیکشن کمیشن کا کمال ہے کہ فارم 47 پہلے ہی بن گیا۔
انہوں نےکہا میں نے پہلے ہی کہا تھا حالات بہتر ہو جائیں تو الیکشن کرائیں، میری بات درست ثابت ہوئی۔ ہر آدمی اقتدار کی بات کر رہا ہے کہ مجھے اقتدار مل جائے، جو جتنا کمپرومائز کرے گا وہ حکومت بنا لے گا، جو بھی حکومت میں آیا ، تمام جماعتیں ساتھ نہیں دیں گی تو حکومت کامیاب نہیں ہوسکتی۔