اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں دی جائے گی، پولیس

10:10 AM, 17 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف آج اسلام آباد میں   ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے  مگر شہر اقتدار میں پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہ مل سکی جس کے بعد  دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی اور اسلام آباد میں دفعہ 144کا نفاذ کردی گئی ۔ پولیس کی بھاری نفری ایف نائن پاک کے باہر تعینات کر دی گئی،شہریوں کا داخلہ بھی بند کردیا گیا۔

ترجمان کیپٹل پولیس کاکہناہےکہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہےکسی کو ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں دی جائے گی، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔  

ضلعی انتظامیہ نے  ہدایت کی ہے کہ خواتین اور بچے  ایف نائن پارک اور ایف سکس کی طرف آنے سے گریز کریں، شہری کسی بھی سیاسی اجتماع کا حصہ بننے سے گریز کریں۔ احتجاجی سرگرمیوں میں  شریک افراد کیخلاف سخت کارروائی ہوگی ۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے لاہور، قصور،  ننکانہ صاحب، نارووال،گجرات اور حافظ آباد میں احتجاج کیا جائے گا۔گوجرانوالہ، منڈی بہائو الدین، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں بھی احتجاج ہوگا۔لاہور میں احتجاج لاہور پریس کلب کے باہر کیا جائے گا۔

مزیدخبریں