کراچی پولیس چیف کے دفتر میں 6 سے 7 دہشت گردوں کے داخل ہونے کی اطلاع ہے: رانا ثناءاللہ

08:43 PM, 17 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ کراچی پولیس چیف کے دفتر میں 6 سے 7 دہشت گردوں کے داخل ہونے کی اطلاعات ہیں اور سندھ پولیس کے اہلکار دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے گاڑی پارک کرنے کے بعد دستی بم پھینکا، دہشت گردوں نے دستی بم پھینکے اور اس آڑ میں عمارت میں داخل ہوئے اور پولیس کے مطابق 6 سے 7 دہشت گرد عمارت میں داخل ہوئے ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کے اہلکار دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں جبکہ آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری سے اس معاملے میں بات ہوئی ہے، دہشت گرد عمارت کی تیسری منزل میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، وفاقی حکومت رابطے میں ہیں سندھ پولیس کو ہر مدد فراہم کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں