ریلی روسو کا لاٹھی چارج، سلطانز کا زلمی کو جیت کیلئے 211 رنز کا ہدف

ریلی روسو کا لاٹھی چارج، سلطانز کا زلمی کو جیت کیلئے 211 رنز کا ہدف

ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 5 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کپتان محمد رضوان اور ریلی روسو کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پشاور زلمی کو جیت کیلئے 211 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ 
محمد رضوان نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 9 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 66 رنز بنائے جبکہ ریلی روسو نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے صرف 36 گیندوں پر 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔ 
ملتان سلطانز کی جانب سے دیگر بلے بازوں میں اوپنر شان مسعود نے 20 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ ملر 23 اور کیرون پولارڈ 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 
پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 38 رنز کے عو ض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سفیان مقیم نے 1 وکٹ حاصل کی۔ 

مصنف کے بارے میں