لیجنڈ کرکٹر  جاوید میانداد کا ہسپتال سے چاہنے والوں کے نام اہم پیغام

07:43 PM, 17 Feb, 2023

کراچی : لیجنڈ کرکٹر  جاوید میانداد نے اپنے چاہنے والوں کے ویڈیو پیغام  میں  اپنے مداحوں کو تسلی دی کہ  وہ بالکل خیریت سے ہیں ۔ 


 لیجنڈ کرکٹر  جاوید میانداد نے اپنے چاہنے والوں کیلئے ہسپتال سے ایک ویڈیو پیغام  میں   جاری کیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ انہیں  پتا چلا کہ انکی بیماری کے بارے میں خبر میڈیا پر نشر ہوئی ہے ،   جس کے  بعد لوگ پریشان ہوگئے ہیں،  انہوں نے کہا اپنے چاہنے والوں کو   کو کہنا چاہتا ہوں، میں بالکل خیریت سے ہوں

واضح رہے کہ  کرکٹ لیجنڈ اور پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد  کو  طبیعت خراب  ہونے کی وجہ سے  ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ 

مزیدخبریں