1916 میں بھیجا گیا خط ایک صدی بعد اپنی منزل پر پہنچ گیا

1916 میں بھیجا گیا خط ایک صدی بعد اپنی منزل پر پہنچ گیا

لندن:ب 1916 میں بھیجا گیا خط 100 سال سے زائد عرصے بعد اپنی منزل پر پہنچ گیا۔

یہ خط 2021 میں ایک  فلیٹ میں مقیم تھیٹر ڈائریکٹر فنلے گلین کے پوسٹ باکس میں ملا ہے ۔ خط برطانیہ کے شہر باتھ (Bath) سے لندن بھیجا گیا تھا جس پر اس زمانے کے بادشاہ جارج 5 کی ڈاک ٹکٹ چسپاں  ہے ،جس سے اس کی اصل تاریخ کے بارے میں  معلومات حاصل ہوئیں ۔

یہ خط 1916 میں کیٹی مارش نامی خاتون کے پتے پر ان کی دوست Christabel Mennell نے بھیجا تھا ، دلچسپ بات یہ ہے کہ جس گھر کے پتے پر یہ خط بھیجا گیا تھا، وہ کافی عرصے قبل ہی گرایا جا چکا ہے اور اب وہاں اپارٹمنٹس پر مشتمل  بلڈنگ موجود ہے ۔

 
  فنلے گلینکا کہنا ہے کہ  جب انہوں نے پہلی بار خط پر درج تحریر کو دیکھا تو انہیں لگا کہ یہ 2016 ہے، مگر پھر ڈاک ٹکٹ پر نظر پڑی تو احساس ہوا کہ یہ 1916 کا  ہے۔ جس کے بعد انہوں نے لفافہ کھول کر خط دیکھنے کا فیصلہ کیا۔


 دوسری جانب  برطانوی  محکمہ ڈاک رائل میل کے مطابق خط کی ترسیل میں تاخیر  کی وجہ تاحا ل معلوم نہیں ہوسکی ۔ مگر ماہرین کے خیال میں ممکنہ طور یہ خط خطوط چھانٹنے والے اس مرکز میں گم ہوگیا ہوگا جو   بند ہوچکا  ہو  لیکن ایسا لگتا ہے کہ  اب اس مرکز کی بحالی پر کام ہو رہا ہے تو   کسی گوشے میں چھپا یہ خط  ایک صدی بعد اپنی منزل پر پہنچ گیا۔