جج اور جرنیل روز پیدا ہوتے ہیں،لیڈر آنے میں صدیاں لگتی ہیں،عمران خان مرد ہیں تو بچوں کے ساتھ گرفتاری دیں: کیپٹن صفدر 

02:42 PM, 17 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے ایک بار پھر کھڑاک کیا ہے۔ کہتے ہیں جج اور جرنیل روز پیدا ہوتے ہیں لیکن لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ہم نے ایک لیڈر کو گولی ماردی ، ایک کو پھانسی دیدی اور تیسرے کو جلا وطن کر رکھا ہے۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ عمران خان مرد ہیں تو لندن سے اپنے بچوں کو بلائیں اور اکٹھی گرفتاری دیں ۔ نواز شریف لندن سے اپنی بیٹی کے ساتھ آیا تھا اور گرفتاری دی تھی۔ 

انہوں نے کہا کہ چودھری نثار اور شاہد خاقان عباسی سمیت تمام لیڈر قابل احترام ہیں انہوں نے جمہوریت کے لیے قربانی دی ہے۔ اور پاکستان کے لیے کام کیا ہے۔ 

مزیدخبریں