جنرل باجوہ ڈیٹا لیک کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی 

01:59 PM, 17 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا ایف بی آر ڈیٹالیک سے متعلق کیس کی سما عت ہو ئی  ۔ ایف آئی اے کی جانب سے تاحال کیس کا چالان جمع نہیں کروایاگیا۔عدالت نے پراسیکیوشن کو آئندہ سماعت پر چالان جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا ایف بی آر ڈیٹالیک سے متعلق کیس کی سما عت ہو ئی ۔ ملزمان شہزاد نیاز، ارشدعلی، محمد عدیل اور شاہداسلم عدالت پیش ہوئے۔

ایف ائی اے کی جانب سے تاحال کیس کا چالان عدالت جمع نہیں کروایاگیا۔عدالت نے پراسیکیوشن کو آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان عدالت جمع کروانے کا  حکم دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر نے کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی۔ 

مزیدخبریں