ہالی وڈ کے مشہور اداکار بروس ویلیس لاعلاج دماغی مرض میں مبتلا

01:07 PM, 17 Feb, 2023

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار بروس ویلیس لاعلاج دماغی بیماری میں مبتلا ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 67 سالہ بروس ویلیس کے اہلخانہ  نے ان کی بیماری کی تصدیق کی ہے ،ان کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ بروس ویلیس   گزشتہ سال  سے  ’آفیشیا‘ نامی دماغی بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے  ان کو بات کرنے میں  مشکل کا سامنا ہے، بروس ویلیس کے دماغ میں مزید بیماری کی تشخیص بھی  ہوئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرنٹوٹیمپورل ڈیمنشیا (Frontotemporal dementia) نامی بیماری انسان کے دماغ کے ان حصوں کو متاثر کرتی ہے جس سے اس کی شخصیت، زبان اور برتاؤ کا تعلق ہوتا ہے۔

 
واضح رہے کہ 67 سالہ ہالی وڈ اداکار  بروس ویلیس نے اپنے کیریئر کے دوران ایک گولڈن گلوب اور 2 ایمی ایوارڈز جیتے ہیں۔ان کی  خراب صحت کی خبر پہلی بار مارچ 2022ء میں منظرِ عام پر آئی تھی۔ 

 
 
 
 
 

مزیدخبریں