دبئی : ایلون مسک نے چیٹ جی پی ٹی کے آنے کے بعد مصنوعی ذہانت کو انسانیت کے لیے خطرہ قرار دے دیا ۔
ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کا ایک تقریب کے دوران کہنا تھا کہ چیٹ جی پی ٹی کے بعد آرٹیفیشل ٹیکنالوجی مستقبل میں انسانوں کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہے جس کے لیے سب کو فکر مند ہونا چاہیے ۔
ایلون مسک نے کہا کہ گا ڑیوں، طیاروں اور ادویات کی تیاری میں حفاظتی قوانین پر عمل کرنا ہوتا ہے ۔لیکن اے آئی ٹیکنالوجی کے لیے ابھی کوئی قانون موجود نہیں۔ اس لیئے اے آئی ٹیکنالوجی ا نسانیت کے خاتمےکا سبب بن سکتی ہے ۔