جسٹس اعجاز، جسٹس مظاہر اور جسٹس منیب کا انتخابات نہ کرانے کیخلاف کیس پر سماعت سے انکار، پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو کا کوئی ذکر نہیں ہوا

10:53 AM, 17 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90دن میں انتخابات نہ کرانے کیخلاف کیس پر سماعت کرنے سے انکار کردیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل بنچ سی سی پی او لاہور کے ٹرانسفر کے خلاف درخواست کی سماعت کر رہے تھے کہ صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہماری ایک درخواست سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ہماری درخواست کو سنا جائے ۔ 

اس پر جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آپ کی درخواست ہمارے سامنے نہیں ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ  بنچ تشکیل دینے کا اختیار چیف جسٹس پاکستان کے پاس ہے۔یہ چیف جسٹس کی صوابدید ہے کہ وہ کیس سماعت کیلئے مقرر کریں یا نہ کریں ۔ 

سی سی پی او لاہور ٹرانسفر کیس کی سماعت کے دوران گزشتہ روز منظرعام پر آنے والی چودھری پرویز الہٰی کی  مبینہ آڈیو لیکس کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔

مزیدخبریں