آڈیو ،ویڈیو سکینڈل،عمران خان سے رابطے میں رہنے والوں کیخلاف فوج میں اعلیٰ سطح تحقیقات، متعدد افسرگرفتار

10:18 AM, 17 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: آڈیو ،ویڈیو لیکس اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے رابطے میں رہنے والے افسران کے خلاف فوج میں اعلیٰ سطح کی تحقیقات ہو رہی ہے جبکہ اس حوالے سے کچھ گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔ 

سینئر صحافی و اینکر پرسن ندیم ملک نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا کہ فوج میں سپیشل انویسٹی گیشن بیورو کی طرف سے تحقیقات کی جاری ہے اور جس پیمانے پر تحقیقات کی جا رہی ہے اس سے پتا چلتا ہے کہ ان  افسران کی تعداد بہت زیادہ ہیں جن سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے اور انہیں گرفتار بھی کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں احتیاطاً 10 افسران کا ذکر کر رہا ہوں لیکن ان کا نام نہیں بتارہا ۔ان افسران سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے کہ وہ حکومت جانے کے بعد بھی عمران خان سے رابطے میں کیوں ہیں؟ اور ادارے سے باتیں عمران خان تک تو نہیں پہنچا رہے ۔ اس کے علاوہ آڈیو ویڈیو سکینڈل کی بھی بڑے پیمانے پر تحقیقات کی جا رہی ہے۔ 

مزیدخبریں