کارکنوں کو کہہ رہا ہے مجھے بچاؤ جیلیں بھرو، خود چوہا گھر میں چھپ گیا ہے: خواجہ آصف 

09:03 AM, 17 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : وزیر دفاع خواجہ آصف نے گرفتاری سے ڈر کر خود حفاظتی ضمانت کرانے اور اپنے کارکنوں کو جیل بھرو تحریک شروع کرنے کی ہدایت پر عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ساری پارٹی کوکہتا ہے جیلیں بھردو خود چوہا گھر چھپ گیا ہے ۔ ورکروں کو آوازیں دے رہا ہے۔ زمان پارک پہنچو مجھے بچاؤ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عدالت کوکہتا ہے میں بزرگ وعمر رسیدہ زخمی ہوں حاضر نہیں ہوسکتا۔ اس کے ساتھی 2 دن قید ہوتے ہیں تو ٹی وی پر بیٹھ کے روتے ہیں۔ یہ نواز شریف تھا بیٹی کا ہاتھ پکڑے وطن واپس قید کاٹنے آ گیا۔

مزیدخبریں