لاہور : وزیر دفاع خواجہ آصف نے گرفتاری سے ڈر کر خود حفاظتی ضمانت کرانے اور اپنے کارکنوں کو جیل بھرو تحریک شروع کرنے کی ہدایت پر عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ساری پارٹی کوکہتا ہے جیلیں بھردو خود چوہا گھر چھپ گیا ہے ۔ ورکروں کو آوازیں دے رہا ہے۔ زمان پارک پہنچو مجھے بچاؤ۔
ساری پارٹی کوکہتا ھےجیلیں بھردو.خودچوہا گھر چھپ گیا ھے. ورکروں کوآوازیں دےرہا ھےزمان پارک پہنچو مجھے بچاؤ. عدالت کوکہتا ھےمیں بزرگ وعمر رسیدہ زخمی ھوں حاضر نہیں ھوسکتا.اسکے ساتھی2دن قید ھوتے ھیں توTV پہ بیٹھ کےروتےھیں.
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) February 17, 2023
یہ نواز شریف تھا بیٹی کا ھاتھ پکڑےوطن واپس قید کاٹنے آ گیا.
خواجہ آصف نے کہا کہ عدالت کوکہتا ہے میں بزرگ وعمر رسیدہ زخمی ہوں حاضر نہیں ہوسکتا۔ اس کے ساتھی 2 دن قید ہوتے ہیں تو ٹی وی پر بیٹھ کے روتے ہیں۔ یہ نواز شریف تھا بیٹی کا ہاتھ پکڑے وطن واپس قید کاٹنے آ گیا۔