کراچی والوں کیلئے اچھی خبر 

Karachi, K Electric

 اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری  اتھارٹی(نیپرا)نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری  دے دی۔

 نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے دسمبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کمی کی منظوری  دی گئی ہے جس کے تحت بجلی کی قیمت میں 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کی  منظوری دی گئی۔

 کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں ایک  روپے 80پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست  کی تھی جس پر اتھارٹی نے 2 فروری 2022کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیرف میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا جب کہ  ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف مارچ کے بلوں پر ہوگا، ٹیرف میں کمی 300یونٹ تک استعمال کرنیوالے،لائف لائن اور زرعی صارفین کے لیے نہیں ہوگی۔