قانون کی حکمرانی کیلئے ہر قدم اُٹھانے کو تیار ہوں:وزیر اعظم عمران خان

PM Imran Khan, Mohsin Baig, PMIK, FIA Mohsin Baig

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان سے ایڈو وکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے اہم ملاقات کی جس میں ایڈووکیٹ جنرل نے محسن بیگ کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیاز ی نے اہم ملاقات کی ،ٍایڈووکیٹ جنرل نے محسن بیگ والے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دی،ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیاز ی نے کہا جو کچھ میڈیا اور سوشل میڈیا پر چل رہا ہے سچ نہیں ہے،کچھ عناصر ہیں جو پی ٹی آئی کی مخالفت میں محسن بیگ والے معاملے کو غلط رنگ دے رہے ہیں،انہوں نے کہا قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے،محسن بیگ نے ایف آئی اے کے اہلکار کو زخمی کیا۔

ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیاز ی نے کہا محسن بیگ نے پولیس اور ایف آئی اے کے اہلکاروں پر بندوق تانے ،محسن بیگ نے آن ڈیوٹی پولیس اور ایف آئی اہلکاروں کو دھمکیاں دی، میڈیا پرسن ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ قانون اپنے ہاتھ میں لیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا قانون سب کے لیے برابر ہے،اپوزیشن کے پاس حکومت پر تنقید کے لئے ایجنڈا نہیں ہے،میری حکومت پر تنقید برائے تعمیر کریں تو مجھے خوشی ہوتی ہے، عمران خان نے کہا تنقید کا مطلب کسی کے ذات پر حملہ کرنا کسی کو پسند نہیں،قانون کی حکمرانی کے لئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہوں۔