کووڈ 19 کے ٹیسٹ کی قیمتوںمیں حیران کن کمی 

Covid 19 Test Fee in Pakistan

لاہور:پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے کووڈ19کے تشخیصی پی سی آرٹیسٹ کے نرخ مزید کم کر دیے،تمام ہسپتالوں، نجی لیبارٹریوں اور کولیکشن سنٹرز کوزیادہ سے زیادہ 4500روپے وصول کر نے کی ہدایت کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ۔

ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن  کا کہنا ہےکہ ٹیسٹنگ کٹ کی قیمت 1500روپے سے زائد ہوتو نرخ4500روپے ہونگے،ٹیسٹ رپورٹ میں کٹ، کمپنی اور بنانے والے ملک کانام اوربیچ نمبرلازماًدرج کیے جائیںگے ،نئے نرخ کٹس کی قیمتوں سے منسلک کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن جاری مراسلہ میں کہا گیا ٹیسٹنگ کٹ کی قیمت 1500روپے سے زائد ہوتو نرخ4500روپے ہونگے،اگر کٹ کی قیمت 1500 روپے سے کم ہو گی تو ٹیسٹ کے نرخ  کم ہو کر 3000 روپے ہونگے ،اِن قیمتوں کا اطلاق فوری طورپر ہوگا۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ نئی قیمتوں سے زائد پیسے ہر گز وصول نہ کیے جائیں ،تما م علاجگاہوں،نجی لیبارٹریوں اورکولیکشن سنٹرزکوکمیشن کی ٹیمیں چیک کریں گی،زیادہ نرخ وصول کر نے پر بھاری جرمانہ،کمیشن کی رجسٹریشن کوختم یاسربمہر بھی کیا جائے گا۔

 سی ای اوپی ایچ سی ڈاکٹرثاقب عزیز نے کہا کٹس کی قیمتوں،مشینری اور ٹیکنیکل سٹاف کی دستیابی اور عوامی مفاد کو مدِنظر رکھتے ہوئے نرخ کم کیے گئے ہیں۔آئندہ بھی تمام عناصرکو مدِنظر رکھتے ہوئے ریٹس میں مزید کمی لائی جائیگی۔