بابراعظم سے باؤنڈری لائن پر کیا بات ہوئی؟ وسیم اکرم نے وضاحت کر دی

03:54 PM, 17 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن میں کراچی کنگز کی کارکردگی پر تو بہت سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ آخر اسے کیا ہو گیا ہے مگر گزشتہ روز ملتان سلطانز کیخلاف ہونے والے میچ کے دوران وسیم اکرم اور بابراعظم کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ویڈیوز نے ایک اورتنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ 
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب کراچی کنگز کے باؤلرز کی ’دھلائی‘ ہو رہی تھی تو ڈگ آؤٹ میں بیٹھے کراچی کنگز کے صدر اور قومی ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم باؤنڈری کے پاس فیلڈنگ کیلئے کھڑے بابراعظم کے پاس گئے اور غصے کے عالم میں ان کیساتھ کچھ بات چیت کی۔ 


ان لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین نے وسیم اکرم پر شدید برہمی کا اظہار کیا کہ وہ بابراعظم کو ڈانٹ کیوں رہے ہیں؟ تاہم وسیم اکرم نے اس معاملے پر وضاحت جاری کر دی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ بابراعظم سے صرف یہ کہا تھا کہ ہمارے باؤلرز آخر یارکرز اور سلو گیندیں کیوں نہیں کروا رہے اور اس کے علاوہ کوئی بات ہی نہیں ہوئی۔ 

سوشل میڈیا صارفین نے اس معاملے پر بابراعظم کا ساتھ دیا اور کراچی کنگز کی ناقص کارکردگی کی ذمہ داری وسیم اکرم اور ٹیم کی بری سلیکشن پر ڈالی جبکہ وسیم اکرم نے بابراعظم کیساتھ گفتگو کی ویڈیو وائرس ہونے کے معاملے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام بھی جاری کیا ہے۔ 
سابق کپتان نے اپنے پیغام میں لکھا ’گزشتہ رات میچ کے دوران باؤنڈری لائن پر بابراعظم کیساتھ گفتگو پر لوگوں کا ردعمل دیکھ کر بہت حیران ہوں۔ میں بابراعظم سے کہہ رہا تھا کہ کیا ہمارے باؤلرز آف سائیڈ پر یارکرز یا سلو بالز نہیں کروا سکتے؟ اس کے علاوہ کوئی بات نہیں ہوئی۔ بابراعظم ایک شاندار لڑکا ہے جس نے اپنی پوری کوشش کی ہے۔ 

مزیدخبریں