بل گیٹس کو ہلال پاکستان سے نواز دیا گیا

بل گیٹس کو ہلال پاکستان سے نواز دیا گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو پاکستان کے دوسرے بڑے اعزاز ہلال پاکستان سے نواز دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق بل گیٹس کو ہلال پاکستان سے نوازنے کیلئے ایون صدر میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے۔ تقریب میں صدر مملکت نے بل گیٹس کو ہلال پاکستان سے نوازا۔ 
واضح رہے کہ احترام اور عزت کیلئے دئیے جانے والے اعزازات میں نشان پاکستان سب سے بڑا اعزاز ہے جبکہ ہلال پاکستان دوسرا بڑا اعزاز ہے۔ 
یاد رہے کہ بل گیٹس وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی رکھا گیا تھا جبکہ بل گیٹس نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سے بل گیٹس نے ملاقات کی اور اپنے وفد کے ہمراہ این سی او سی کے اجلاس میں بھی شریک ہوئے جنہوں نے وسائل میں کمی کے باوجود کورونا وبا کی روک تھام کیلئے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔ 

مصنف کے بارے میں