اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آج پاکستان پہنچنے والے مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس سے ملاقات کی ہے، دونوں کے درمیان پولیو کے خاتمے اور دیگر اہم موضوعات پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق بل گیٹس کو پاکستان میں انسداد پولیو کے حوالے سے ہونے والے اقدامات ، پیشرفت اور درپیش چیلنجز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔جس پر مائیکروسافٹ کے بانی نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔
https://twitter.com/PakPMO/status/1494225881354711046?s=20&t=lDZpNxqhR2VBUBqDFRp9MQ
بل گیٹس نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بہتر اقدامات، والدین اور ہیلتھ ورکرز کے تعاون کے باعث پاکستان گزشتہ ایک برس سے پولیو فری ہے جو کہ خوش آئند ہے اور مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ پولیو پروگرام میں بھرپور تعاون کیا جائے گا۔
بل گیٹس نے این سی او سی کے ہیڈ کوارٹرز اور چک شہزاد میں پاکستان پولیو پروگرام کا دورہ بھی کیا ۔ انہوں نے وفاقی وزیر اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان سے بھی ملاقات کی۔