کراچی :اداکارہ ہانیہ عامر کی اپنی دوست کیساتھ نئی ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے ہانیہ عامر کو خوب تنقید کا نشانہ بنا یا ،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ہانیہ عامر خوشگوار موڈ میں اپنی دوستوں کیساتھ موجود ہیں، جن کا وہ زبردستی بوسہ لینا چاہ رہی ہیں۔ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ہانیہ عامر پر تنقیدی نشتر چلانا شروع کردئیے ۔
ہانیہ عامر کی ویڈیو پر جہاں کئی صارفین نے تنقید کا نشانہ بنا یا وہیں متعدد صارفین نے ایسی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر اظہار برہمی بھی کیا ۔