کینبرا: آسٹریلوی کرکٹ مارنس لبو شین نے دورہ پاکستان سے قبل پریکٹس کا انوکھا طریقہ اپنا لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دورہ پاکستان سے قبل آسٹریلوی بیٹر مارنس لبو شین نے سپن وکٹوں کے مطابق ٹریننگ شروع کر دی ہے۔
آسٹریلوی کرکٹر نے گھر میں گھومتی گیندوں کی پریکٹس کیلئے انوکھی پچ تیار کر لی، ربڑ کے میٹ پر ایلومینیم اور دیگر شیٹس سے پچ بنائی گئی ہے۔
Playing around with recreating spinning conditions in the backyard 🏏 pic.twitter.com/votnKELwCH
— Marnus Labuschagne (@marnus3cricket) February 17, 2022
مارنس لبو شین کے مطابق برصغیر میں پچز سپن ہوتی ہیں ، سیدھی گیندوں پر کھلاڑی آؤٹ ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایسی پچ بنائی ہے جس پر سپنرز کو کھیلنے کی پریکٹس بھی ہو گی اور ساتھ ہی تفریح کا بھی ذریعہ ہے، ایسی پچ پر سپن بھی مل رہی ہے اور سیم موومنٹ بھی ہے۔