کراچی میں پولیس مقابلہ، دوران ڈکیتی لڑکی کا مبینہ ریپ کرنیوالے دو ملزمان ہلاک

08:04 AM, 17 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی:شہر قائد میں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو  مارے  گئے، بتایا جا رہا ہے کہ دونوں ملزمان گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں دوران ڈکیتی  17 سالہ لڑکی کے مبینہ ریپ میں ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مسلح ڈاکو  ایک گھر میں ڈکیتی کی غرض سے داخل ہو رہے تھے کہ پولیس کی پیٹرولنگ ٹیم کا گزر ہوا  جس پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی تاہم پیٹرولنگ ٹیم کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان ہلاک ہو گئے۔

پولیس حکام  کے مطابق دونوں ملزمان گزشتہ دنوں دوران ڈکیتی 17 سالہ لڑکی کا مبینہ گینگ ریپ کرنے میں ملوث تھے جبکہ دیگر دو  مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سرجانی ٹاؤن بلاک 7 اے میں رات گئے  4 ملزمان نے دوران  ڈکیتی کے دوران 17 سالہ لڑکی کو مبینہ ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔

ایس ایس پی ضلع غربی سوہائے عزیز  نے بتایا ہے کہ  پولیس مقابلے میں  ہلاک ہونیوالے  دونوں مسلح ملزمان کی تصاویر مبینہ ریپ کا شکار لڑکی اور اس کے اہلخانہ کو دکھائی گئیں جنہوں نے تصدیق کی کہ دونوں ملزمان گھر میں ڈکیتی اور مبینہ ریپ کرنے والے 4 ملزمان میں سے ہی ہیں۔

مزیدخبریں