پاکستان میں رواں سال ای کامرس تجارت کا حجم 100 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا

11:16 PM, 17 Feb, 2021

اسلام آباد: ایکسٹریم کامرس پاکستان کی پہلی ایجوکیشن ٹیکنا لوجی کمپنی ہے جو ای کامرس اور ڈیجیٹل ٹریڈ ایجوکیشن کے بارے میں 6000 سے زائد پاکستانی نوجوانوں کو تربیت فراہم کرے گی تاکہ دراز پر کاروبار کر سکے۔ ایکسٹریم کامرس اور دراز نے ای کامرس اور ڈیجیٹل ٹریڈ لیٹریسی کی بہتری کیلئے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔

اگرچہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اور فیڈرل بورڈ آف رونیو(ایف بی آر) بھی ایک ایسے پلیٹ فارم کو متعارف کرانے کیلئے کام کر رہے ہیں جس سے پاکستانی تاجر اپنی مصنوعات گلوبل ای کامرس پلیٹ فارمز جیسا کہ ایما زون، علی بابا اور ای بے کے زریعے برآمد کر سکیں گے۔ مقامی تاجر گلوبل مارکیٹ میں ایک ایسے موقع کی تلاش میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے تازہ اعدادو شمار کے مطابق 2020 کی تیسری سہ ماہی میں ای کامرس مارکیٹ کا حجم 63 بلین روپے رہا جبکہ اسی مدت میں پری پیمنٹ 39 بلین روپے رہا۔اب تک 2164 تاجر پری پیمنٹ طریقہ اختیار کر چکے ہیں یہ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ 2020 کی تیسری سہ ماہی میں تاجر ایک دن میں پری پیمنٹ طریقے سے 43 ہزار آ رڈرز کرتے تھے جو کہ سال 2019اور2018 کی تیسری سہ ماہی میں 24 ہزار اور 13 ہزار تھے۔

ایکسٹریم کامرس اور دراز کے مابین شراکت دار ی وہ تمام تعلیم اور مہارت مہیا کرے گی جس سے اس پلیٹ فارم پر کاروبار ی صلاحیت سے صارفین مطمن ہو نگے۔ اس سہولت کے ذریعے فروخت کندہ اپنا کاروبار بڑھائے گا اور آن لائن خریدو فروخت کی مہارت حاصل کرے گا جس میں کاروبار بنانا، سٹور بنانا اشیا کی برانڈنگ اور مارکیٹنگ شامل ہیں۔ ایکسٹریم کامرس ویڈیو بوٹ کیمپ (وی بی سی) پر دنیا بھر میں 100 سے زائد ای کامرس کلیکشنز اور ڈیجیٹل منی میکنگ سکلز پر مشتمل ہے۔

وی بی سی کے ذریعے متعدد مہارت جیسا کہ ای کامرس بنانا،اس میں بااختیار ہونا،ڈیجیٹل ٹریڈ سکلز موجود ہیں، جس سے صارف کو دنیا بھر میں سروس مہیا کی جا سکتی ہے اور اسی کے ذریعے پیسے بھی کمائے جا سکتے ہیں، اس سکل کی بدولت آپ اپنا کاروبار قومی اور بین الاقوامی ای کامرس پلیٹ فارم پر کر سکتے ہیں۔اس مفاہمتی یاداشت سے دراز سے وابستہ سیل مین اور ٹریڈرز بھی وی بی سی پلیٹ فارم پر دستیاب زبردست معلومات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

اس شراکت داری سے کاروبار بڑھے گا اور امید ہے کہ ای کامرس مارکیٹ رواں سال میں 100 بلین روپے سے زائد ہو جائے گی۔ایکسٹریم کامرس کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آ فیسر (سی ای او) سنی علی نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا پہلا کام یہ ہو گا کہ وی بی سی کی ٹریننگ اور مہارت سے دراز پر موجود سیلز مینوں کی کام کی صلاحیت بہتر کی جائے۔ دراز پر ای کامرس کے ذریعے ہر ایک کو سیکھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم دراز پر موجود سیلز مین،دراز اور ایکسٹریم کامرس لرننگ پلیٹ فارم کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کریں گے۔ ہم جلد از جلد مسائل اور چیلنجز کا ملکر حل ڈھونڈیں گے اور یہ فروخت کندہ کیلئے مدد گار ہو گا تاکہ ملک میں ای کامرس کو ایکسپلور کیا جائے جو کہ نالج بیسڈ معاشی نمو کا ایک ماڈل ہے۔ ایکسٹریم کامرس کا وژن جو کہ پاکستان کو ایک گلوبل ای کامرس کا مرکز بنانا ہے کو انٹرنیشنل اداروں نے بھی تسلیم کیا ہے۔

ایکسٹریم کامرس کا مقصد ایک قومی ای کامرس ایکو سسٹم بنانا ہے جس سے انٹرپرنیور زکو با اختیار اور ر اغب کرنا ہے۔ ایکسٹریم کامرس پاکستان کی سب سے بڑا ای کامرس پلیٹ فارم ہے جس کی کمیونٹی 5لاکھ ہے۔ دراز اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ مقامی انٹر پینورز اور کاروباری افراد کو اس قابل بنایا جاے کہ کہیں پر بھی اس ڈیجیٹل دور میں کاروبار کریں، دراز کی کمیونٹی ملک بھر میں 70 ہزار سے زیادہ فروخت کندگان پر مشتمل ہے۔

دراز مارکیٹنگ کے سربراہ عمیر بخش نے کہا کہ ای کامرس گزشتہ کچھ ماہ میں بڑھ گئی ہے اور آن لائن سیلز مین کی تعداد بڑھ رہی ہے جس سے وہ اپنے لیے ایک مستحکم زندگی بنا رہے ہیں، ہم اس بات کی مکمل ذمہ داری لیتے ہیں کہ فروخت کندگان کی کمیونٹی کو تربیت دی جائے گی ور انہیں درست سکلز بھی مہیا کی جائیں گی تاکہ ان کا کاروبار بڑھ سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات دراز کی ترجیحات میں شامل ہے کہ سیلرز کو ایجوکیٹ کیا جائے اور اس شراکت دار ی کے زریعے ہم اضافی اقدام اٹھا رہے ہیں تاکہ بیچنے اور خریدنے والے کو اہمیت دی جائے تاکہ صارفین کے میعار پر پورا اتریں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے صارف کیلئے کراس بارڈر بزنس کے حوالے سے ای کامرس ریگولیٹری فریم ورک بھی تیار کیا ہے۔جبکہ ایف بی آ ر بھی ویب پر مبنی ون کسٹمز (وی بی او سی) ای کامرس ماڈیول تیار کررہا ہے، جس سے آن لائن سیلز کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس شراکت داری سے پاکستا ن میں ای کامرس سے وابستہ افراد کو ان کورسز تک رسائی حاصل ہو گی جو کہ دراز کے سیلز مینوں کیلئے ڈ یزائن کی گئی ہیں۔

جس میں خصوصی تربیت، ڈیجیٹل تجارت ، ڈیٹا اینلسز اور دیگر جدید تخلیقی حل موجود ہے تاکہ ای کامرس میں اضافہ کیا جائے۔کسی بھی ای کامرس کاروبار کی کامیابی صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل پر ہوتا ہے اور صارفین کو بہتر انداز میں اس صورتحال میں مطمن کیا جا سکتا ہے جب بیچنے والے کے پاس صلاحیت، تعلیم اور شعور ہو۔ پاکستان میں ای کامرس انڈسٹری میں ایک اہم چیلنج صارفین کے اعتماد پر پورا اترنا ہے جس کو ایک کامرس تعلیم، کار کردگی اور تربیت سے بہتر کیا جا سکتا ہے۔

ایکسٹریم کامرس پاکستان کا پہلا ا ی ڈی ٹیک پر مبنی سٹارٹ اپ ہے جس کی ترجیحات میں ای کامرس اور ڈیجیٹل دور میں سکلز ڈویلپمنٹ اور صلاحیت بڑھانا ہے۔ یہ 2017 میں قائم کیا گیا ہے اور پاکستان میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑ ی کمیونٹی ہے ، جس کے 5 لاکھ ممبران اور 100 سے زیادہ کورسز ہیں۔ ایکسٹریم کامرس کو توقع ہے کہ 2025 تک اس کمیونٹی کی تعداد ایک ملین سے زیادہ ہوگی، جس سے پاکستان کو ترسیلات زر کی مد میں ایک بلین ڈالر سے زائد آ مدن ہوسکتی ہیں۔

مزیدخبریں