شہزادہ فلپ کی طبعیت خراب، ہسپتال میں داخل

 شہزادہ فلپ کی طبعیت خراب، ہسپتال میں داخل
کیپشن: شہزادہ فلپ کی طبعیت خراب، ہسپتال میں داخل
سورس: فائل فوٹو

لندن: برطانیہ کے شہزادہ فلپ کی اچانک طبعیت خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ان کو ہسپتال میں داخل کروانے کا مشورہ ان کے ڈاکٹروں نے دیا تھا۔ 

اس بات کا اعلان بکنگھم پیلس کی جانب سے کیا گیا ہے اور بکنگھم پیلس کی جانب سے بتایا گیا کہ شہزادہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ بہتر محسوس نہیں کر رہے ہیں۔

ملکہ برطانیہ کے خاوند شہزادہ فلپ کو ایک نجی اسپتال کنگ ایڈورڈ VII ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا معائنہ کر رہی ہے۔

شہزادہ فلپ کو حفظ ماتقدم کے طور پر ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور غالب امکان ہے کہ وہ آئندہ چند روز تک ہسپتال ہی میں زیر علاج رہیں گے جہاں انہیں آرام دیا جائے گا اور ان کی طبیعت کو بھی چیک کیا جائے گا۔

برطانیہ کے 99 سالہ شہزادہ فلپ کو اپنی ذمہ داریوں سے 2017 میں مکمل طور پر سبکدوش کیا گیا تھا جس کے بعد وہ عوام کے سامنے کبھی کبھار ہی آتے تھے۔ 

عالمی وبا کی پہلی لہر کے دوران انہوں نے ملکہ برطانیہ کے ہمراہ مغربی لندن میں قیام کیا تھا۔