خوشاب، ٹرک اور وین میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

10:35 PM, 17 Feb, 2021

خوشاب: ٹرک اور وین میں تصادم کے باعث سات افراد جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہو گئے۔ بوتالہ کے قریب میانوالی سے آنے والی وین مخالف سمت جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں خاتون سمیت 7ا فراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

دوسری طرف گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ چیانوالی کے قریب دھند کےباعث 14 گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 12 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور حادثہ دھند کی وجہ کو قرار دیا۔ 

شدید دھند کے باعث لاہور کے نواحی علاقے مانگا منڈی کے قریب 5 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور حادثے میں 7 افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں