الطاف حسین کی طبعیت خراب ہوگئی

10:30 PM, 17 Feb, 2021

لندن ، بانی ایم کیوایم الطاف حسین کو طبعیت کی خرابی پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کو سانس میں تکلیف کے باعث دوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا ۔گزشتہ دنوں لندن میں مقیم بانی ایم کیو ایم میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں علاج کیلئے برنیٹ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

دوران علاج الطاف حسین کی حالت تشویشناک تھی تاہم گزشتہ ہفتے ہی وہ کورونا سے صحتیاب ہوگئے تھے اور انہیں 13 فروری کو گھر منتقل کیا گیا تھا۔

تاہم بانی ایم کیو ایم کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی ہے جس پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 گزشتہ روز شام سے الطاف حسین کو  سانس میں تکلیف کا سامنا تھا جس پر انہیں برنیٹ اسپتال لے جا  گیا ہے۔

مزیدخبریں