اسلام آباد،مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے بلوچستان کے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے دھرنے میں شرکت کی ۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد میں ڈی چوک پر بلوچستان کے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی ۔
مریم نواز نے دھرنے میں موجود افراد سے اظہار یکجہتی کیا ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ وزیراعظم یہاں آئیں اور لوگوں سے بات کریں، شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمے داری ہے، اپنے لوگوں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھاکہ ملک میں عدالتیں کھلی ہیں ان کے مقدمات عدالت میں چلائیں، خدا کے واسطے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو یہ ہی بتادیں کہ ان کے پیارے زندہ بھی ہیں یا نہیں۔
واضع رہے کہ اسلام آباد کے ڈی چوک پر بلوچستان کے لاپتہ افراد کے اہل خانہ دھرنا دیے بیٹھے ہیں اور اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کررہے ہیں۔