رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے نئے بنگلے کا دورہ کیا

05:04 PM, 17 Feb, 2021

ممبئی ، بھارتی اداکاررنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے نئے بنگلے کی تعمیر کا جائزہ لیا ۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو اگر شادی سے قبل ہی بالی وڈ کی مقبول ترین جوڑی قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا ۔ دونوں اب تک کئی مقامات پراکٹھے نظر آچکے ہیں اور گاہے بگاہے ایکدوسرے سے شادی کے بارے میں بیانات دے  چکے ہیں۔

گذشتہ روز مقبول جوڑی نے اپنے نئے بنگلے کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس منظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔   اداکار جوڑی نے ممبئی میں واقع اپنے نئے گھر ’کرشنا راج ہوم‘ کا دورہ کیا  اور اس دوران رنبیر کی والدہ نیتو سنگھ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

کرشنا راج ہوم بھارتی اداکار رشی کپور اور نیتو سنگھ نے چند سال قبل خریدا تھا جس کی تعمیر میں کافی حد تک رشی کپور کی پسندیدگی کو مدنظر رکھا گیا تھا ۔ ان کے انتقال کے بعد اس گھر میں تعمیر کا کام کافی دنوں تک معطل بھی رہا تھا ۔ نیتو سنگھ کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور شادی کے بعد اس گھر میں رہیں گے  ۔ 

 گزشتہ دنوں اداکار رنبیر کپور نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر کورونا وبا نہیں آتی تو وہ عالیہ کے ساتھ شادی کر چکے ہوتے۔

مزیدخبریں